سندھ حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ کرلیا، 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔

سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ توانائی نے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے 20 اگست تک درخواستیں طلب کرلیں۔

ذرائع کے مطابق ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہونے پر قرعہ اندازی کی جائے گی۔

قبل ازیں  پنجاب حکومت نے ایک لاکھ صارفین کے لیے مفت سولر سسٹم لگانے کا منصوبہ لانچ کیا تھا جس کے تحت ان گھروں کو سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا جہاں بجلی کے ماہانہ 200 سے 500 تک یونٹس استعمال ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار، صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

یاد رہے کہ لیسکومیں ماہ جون کے دوران سولرسسٹم سے بجلی کی پیداوارمیں ریکارڈ اضافہ ہوا، صارفین نے ماہ جون کےدوران3 ارب روپے بلوں کی مد میں ریلیف لے لیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق لیسکومیں سولرسسٹم سے ماہ جون میں 17کروڑیونٹس کی پیداوارکی گئی ، صارفین نےقومی گرڈ سسٹم کو12 کروڑ یونٹس ایکسپورٹ کئے ۔

مجموعی طورپر1لاکھ  5ہزارصارفین نےسولرسسٹم پرکنکشن لےرکھا ہے ، بجلی کی پیداوارکرنے والوں میں گھریلو،کمرشل، صنعتی وٹیوب ویل کے کنکشن شامل ہیں۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ وفاقی پالیسی کے مطابق ملک بھر میں بجلی کے یکساں نرخ برقرار رکھنے کے اصول کے تحت کےالیکٹرک کے صارفین کو بھی یہ ریلیف دیا جائے گا۔

یہ فیصلہ صوبے میں توانائی کے شعبے میں خودکفالت کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اگر اس منصوبے پر شفافیت اور تیزی سے عمل درآمد کیا گیا تو نہ صرف ہزاروں خاندان فائدہ اٹھائیں گے بلکہ صوبہ سندھ میں قابل تجدید توانائی کے شعبے کو بھی نئی جِلا ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی ٹیکس میں اضافہ کر دیا

سولر توانائی کی جانب یہ قدم مستقبل میں توانائی بحران کے پائیدار حل کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *