دُرفشاں سلیم نے بلال عباس خان سے خفیہ شادی کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

دُرفشاں سلیم  نے بلال عباس خان سے خفیہ شادی کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

معروف پاکستانی اداکارہ دُرفشاں سلیم نے ساتھی اداکار بلال عباس خان کے ساتھ خفیہ شادی کی گردش کرتی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس رجحان پر تنقید کی ہے کہ مقامی میڈیا میں بغیر تصدیق کے خبریں پھیلانا ایک عام روایت بنتی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے لئے گورنر سندھ میدان میں آگئے

ایک حالیہ انٹرویو میں دُرفشاں نے پہلی بار ان خبروں پر کھل کر بات کی جو گزشتہ سال سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں۔ یہ افواہیں ایک یوٹیوبر کی ویڈیو سے شروع ہوئیں، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ دُرفشاں اور بلال عباس نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے اور جان بوجھ کر اپنے تعلق کو چھپا رہے ہیں۔ ان قیاس آرائیوں کو ڈراما ’عشق مرشد‘ میں ان کی جوڑی اور پروموشنل ایونٹس میں مشترکہ شرکت نے مزید تقویت دی تھی۔

دُرفشاں سلیم نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ ’یہ تمام افواہیں بالکل بے بنیاد ہیں۔ اگر واقعی کچھ ایسا ہوا ہوتا تو اب تک تصویریں سامنے آ چکی ہوتیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ بلال عباس خان کے ساتھ ان کا تعلق صرف پیشہ ورانہ سطح پر خوشگوار رہا ہے۔ ’سیٹ پر ہمارے درمیان اچھی انڈرسٹینڈنگ تھی۔ ہم بہت ہنسا کرتے تھے ، ہم دونوں چھوٹی خوشیوں میں خوشی ڈھونڈنے والے لوگ ہیں۔

اداکارہ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کس طرح مقامی میڈیا میں بغیر تصدیق کے ذاتی نوعیت کی خبریں عام ہوتی جا رہی ہیں‘۔ ’شادی ایک ذاتی معاملہ ہے، لیکن اگر زندگی کا اتنا بڑا فیصلہ واقعی ہوتا تو لوگ اسے چھپانے کی کوشش نہ کرتے۔ ایسے اہم لمحات کو کوئی نہیں چھپاتا۔‘

مزید پڑھیں:درفشاں سلیم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

اگرچہ انہوں نے کسی یوٹیوبر یا میڈیا آؤٹ لیٹ کا نام نہیں لیا، لیکن انہوں نے خبروں میں سنسنی خیزی کے رجحان پر کڑی تنقید کی۔ ’بدقسمتی سے، ہمارا میڈیا اب بھارتی طرز کی صحافت کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں بغیر کسی تصدیق کے افواہوں کو خبریں بنا کر پیش کیا جاتا ہے‘۔

دُرفشاں، جنہوں نے صرف 5 سال میں ڈراما انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی، اپنی کامیابی پر شکر گزار دکھائی دیں۔ ’یہ زیادہ عرصہ نہیں ہوا، لیکن جتنا پیار اور پذیرائی ملی، میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں۔ کبھی کبھار یہ سب کچھ ڈرا بھی دیتا ہے‘۔

فلمی دنیا میں تیزی سے ابھرتے ہوئے کیریئر کے ساتھ اب دُرفشاں کو ذاتی زندگی میں بڑھتی ہوئی توجہ کا بھی سامنا ہے، لیکن ان کا پیغام واضح ہے کہ ’ بغیر حقائق کے قیاس آرائیاں نہ پھیلائی جائیں‘۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *