بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دے دیا

بھارتی فوج  نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی اطلاعات  کو بے بنیاد قرار دے دیا

ویب ڈیسک۔ بھارتی فوج پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید فائرنگ کے سوشل میڈیا پر گردش کرتے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان خبروں کی تردید کی ہے۔

منگل کی رات دیر گئے سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات تیزی سے پھیلیں کہ ایل او سی پر دونوں ممالک کے درمیان زبردست گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے باعث سرحدی کشیدگی میں ممکنہ اضافے کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

تاہم بھارتی فوج نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ “سیزفائر کی خلاف ورزی سے متعلق تمام رپورٹس بالکل بے بنیاد ہیں۔”

دوسری جانب پاکستان کی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھی تاحال اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی قومی اسمبلی میں بھارت کے 5 اگست کے اقدام کے خلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *