اٹلس ہونڈا نے سی ڈی 70 کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کا نیا ماڈل متعارف کروادیا، قیمت بھی سامنے آگئی

اٹلس ہونڈا نے سی ڈی 70   کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کا نیا ماڈل متعارف کروادیا، قیمت بھی سامنے آگئی

اٹلس ہونڈا نے سی ڈی 70 کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کا نیا ماڈل بھی پیش کر دیا، قیمتیں بھی سامنے آگئیں۔

اٹلس ہونڈا نے اپنی مشہور موٹرسائیکلوں سی ڈی 70 اور سی ڈی 70 ڈریم کے 2025 ماڈلز متعارف کرا دیے ہیں۔ حسبِ روایت اس بار بھی موٹرسائیکلوں میں صرف ظاہری تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں نئے اسٹیکرز شامل ہیں۔

کمپنی کے مطابق سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے جبکہ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 1 لاکھ 70 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ہونڈا کمپنی نے اپنی سابقہ کامیاب روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نئے ماڈل میں چند اہم بہتریاں شامل کی ہیں۔ ان میں لمبے سفر کو آرام دہ بنانے والی نئی سیٹ، جدید ڈیزائن پر مبنی اسٹیکر گرافکس، چمکدار کروم سائلنسر اور سائیڈ کورز شامل ہیں جو بائیک کو ایک پریمیم لک فراہم کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ انجن کی سیٹنگز میں معمولی تبدیلی کے باعث فیول اکانومی کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، جو روزانہ سفر کرنے والوں کے لیے خوش آئند خبر ہے۔

یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ سی ڈی سیونٹی کی مقبولیت کی بڑی وجہ اس کی کم لاگت مرمت، آسانی سے دستیاب پرزے اور بہترین ری سیل ویلیو ہے

یہ تمام خصوصیات اسے متوسط طبقے کے لیے بہترین انتخاب بناتی ہیں روایتی طور پر، ہونڈا ہر سال اگست یا ستمبر میں نیا ماڈل پیش کرتی ہے ، اور اس سال بھی 2026 ماڈل انہی مہینوں میں منظرِ عام پر لائے جانے کی توقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *