پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی ایک اور بڑی وکٹ گرا دی

پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی ایک اور بڑی وکٹ گرا دی

پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا دیتے ہوئے اس کے اہم رہنما کو اپنی صفوں میں شامل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ساجد قریشی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے کئی قریبی ساتھیوں کو بھی ہمراہ شامل کیا۔

گورنر پنجاب نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ عوام اب احتجاجی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔ 5 اگست کو پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو عوام نے مکمل طور پر رد کر دیا، یہاں تک کہ خود اس کے کارکن بھی شرکت سے گریزاں رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ملک کو مزید احتجاجی سیاست نہیں بلکہ استحکام اور تعمیر کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی اور کارکن دوست جماعت ہے جو اپنے لوگوں کو نہ صرف ساتھ رکھتی ہے بلکہ ان کی خدمات کا اعتراف بھی کرتی ہے۔

ساجد قریشی نے شمولیت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ روزمرہ کے دھرنوں، احتجاجوں اور افراتفری سے اکتا چکے تھے، اسی لیے انہوں نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی جیسے عوامی پلیٹ فارم کو چنا۔

گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کا روشن مستقبل ہیں اور وہ دن دور نہیں جب وہ وزیراعظم بنیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *