سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر آگئی

سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر میں ملازمین کی جانب سے حاضری اور اوقات کار کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام وزارتوں اور وفاقی محکموں میں حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم نے واضح ہدایت دی ہے کہ تمام وزارتیں، ڈویژنیں، وفاقی محکمے، خود مختار اور نیم خود مختار ادارے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملازمین مقررہ اوقات کے مطابق دفاتر میں حاضر ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹریز اور اداروں کے سربراہان کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ خود وقت کی پابندی اور باقاعدگی کا مظاہرہ کر کے ایک مثبت مثال قائم کریں۔

وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن، کامران علی افضل نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، جس میں وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان گلوبل وارمنگ سے شدید متاثر، مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *