نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایک بار پھر عوام کو جعلسازوں سے محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔
نادرا نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اپنی ذاتی معلومات صرف “پاک آئی ڈی” ایپلیکیشن پر فراہم کریں، کسی اور ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر ہرگز نہ دیں۔
نادرا نے واضح کیا کہ وہ تمام ویب سائٹس اور ایپلیکیشنز جو نادرا کے نام پر ذاتی معلومات طلب کر رہی ہیں، جعلی ہیں اور عوام کو ان سے مکمل طور پر گریز کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ نادرا نے حال ہی میں “پاک آئی ڈی” ایپ کا نیا ورژن متعارف کرایا ہے، جس میں مزید فیچرز اور سہولیات شامل کی گئی ہیں تاکہ صارفین کو زیادہ بہتر اور محفوظ تجربہ فراہم کیا جا سکے۔