بھارتی پرزے روسی ڈرونز میں استعمال ہونے کا انکشاف

بھارتی پرزے روسی ڈرونز میں استعمال ہونے کا انکشاف

یوکرین نے انکشاف کیا ہے کہ روسی افواج کی جانب سے یوکرینی شہری علاقوں اور محاذ جنگ پر استعمال ہونے والے جنگی ڈرونز میں بھارتی ساختہ پرزے پائے گئے ہیں، جس سے بھارت کی غیر جانبداری کے دعوؤں پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ میں مالی معاونت فراہم کررہا ہے،مشیر ٹرمپ اسٹیفن ملر

برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ انکشاف یوکرین کے صدارتی چیف آف اسٹاف اندری یرماک نے اپنی ٹیلیگرام پوسٹ میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی افواج جو ڈرونز یوکرین پر حملوں کے لیے استعمال کر رہی ہیں، ان میں ایسے پرزے نصب ہیں جو بھارت سے حاصل کیے گئے۔

یوکرینی حکام نے اس انکشاف پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے روس کو براہ راست یا بالواسطہ طور پر جنگی سامان کی فراہمی عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مودی سرکار مسلسل عالمی سطح پر اپنی غیر جانبداری کی پالیسی کا دعویٰ کرتی رہی ہے۔ تاہم، روسی ہتھیاروں میں بھارتی ساختہ پرزوں کی موجودگی نے ان دعوؤں کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت درپردہ روس کو جنگی ساز و سامان فراہم کر کے نہ صرف یوکرین کے انسانی بحران سے منافع کما رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر اپنی دوغلی پالیسی کو بھی آشکار کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:یوکرین کے ساتھ 30 دن کی جنگ بندی نہ کی تو، سنگیں پابندیاں عائد کریں گے، یورپین ممالک کی روس کو دھمکی

عالمی برادری سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ بھارت کے اس کردار کا سخت نوٹس لے، جو روس کی جنگی مشینری کو مضبوط کر کے یوکرینی شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

یہ انکشاف ایک نئی بحث کو جنم دے رہا ہے کہ آیا بھارت واقعی عالمی امن کے لیے ایک ذمہ دار کردار ادا کر رہا ہے یا محض اپنے اسٹریٹیجک مفادات کی خاطر خاموشی سے جنگی معاہدوں کا حصہ بن رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *