مہمند ایجنسی میں ٹی ٹی پی کے سکیورٹی فورسز پر حملے کی جھوٹی خبر بے نقاب

مہمند ایجنسی میں ٹی ٹی پی کے سکیورٹی فورسز پر حملے کی جھوٹی خبر بے نقاب

ویب ڈیسک : آزاد فیکٹ چیک نے مہمند ایجنسی میں ٹی ٹی پی کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملے کی جھوٹی خبر کو بے نقاب کر دیا۔

 آزاد فیکٹ چیک نے ٹیلی گرام چینل پر گردش کرنے والی ایک جھوٹی اور گمراہ کن خبر کی تردید کرتے ہوئے اس خبر کو مکمل طور پر من گھڑت قرار دے دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے مہمند ایجنسی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ہے۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق یہ خبر بالکل بے بنیاد ہے اور اس نوعیت کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، اور نہ ہی اس حوالے سے کسی سرکاری یا مقامی ذریعے سے کوئی تصدیق ہوئی ہے۔

اس جعلی خبر میں یہ تاثر دیا گیا کہ مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے، لیکن مصدقہ ذرائع اور مقامی اطلاعات سے ثابت ہوا ہے کہ اس علاقے میں مکمل امن و امان قائم ہے اور کسی قسم کا کوئی حملہ نہیں ہوا۔

یہ افواہ ایک غیر مصدقہ ٹیلیگرام چینل سے پھیلائی گئی، جس کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :یوکرینی صدر کے پاکستانی شہریوں پر الزامات بے بنیاد،کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا

یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ٹیلیگرام جیسے نجی میسجنگ پلیٹ فارمز پر جعلی خبروں کا پھیلاؤ بڑھتا جا رہا ہے ، جہاں غیر تصدیق شدہ معلومات تیزی سے عوام میں پھیل سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام کو چاہیے کہ کسی بھی خبر پر ردِعمل دینے یا آگے بڑھانے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *