عوام کیلئے خوشخبری : ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی

عوام کیلئے خوشخبری : ملک بھر میں  بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی

ویب ڈیسک۔ عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی سستی کر دی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بجلی کی قیمت میں یہ کمی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جو مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی سے متعلق ہے۔

نیپرا نے قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق صارفین کو اگست سے اکتوبر 2025 تک ریلیف ملے گا۔ اس عرصے میں بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی تھی، جو مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گردشی قرض میں بڑی کمی، بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *