پاک فوج کی جانب سے میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی 67 ویں برسی پر آج شاند خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا نے میجرطفیل محمد شہید نشان حیدر کے 67 واں یوم شہادت پر شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اورنیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی طرف سے بھی نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
میجر طفیل محمد شہید نے مشرقی پاکستان کے لکشمی پور سیکٹر میں دشمن کے خلاف جواں مردی سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا اورشدید زخمی ہونے کے باوجود مشن مکمل کر کے غیر معمولی بہادری کی مثال قائم کی اوران کی جرأت و قربانی پر قوم نے انہیں نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔
نشانِ حیدر ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے، جو صرف غیر معمولی قربانیوں پر دیا جاتا ہے اورمسلح افواج نے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے مادرِ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر، اور آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔پاکستان اپنے شہداء کا ہمیشہ مقروض رہے گا اورشہداء کی قربانیاں ہی وطن کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کی ضامن ہیں۔
مورخہ 8 اگست 2025 کو، میجر طفیل محمد شہید، نشان حیدر کی 67 ویں برسی کے موقع پر شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی اور تقریب صبح 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو کر 9 بجکر 40 منٹ پر اختتام پذیر ہو گی۔
اس موقع پر شہید کو پاک فوج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی جائی گی اورپی ٹی وی یہ تقریب براہ راست نشر کرے گا۔