آزاد فیکٹ چیک نے کی بھارتی پراپیگنڈہ کی نشاندہی، 9 مئی کو پاکستانی جیٹ کے گرنے سے متعلق گمراہ کن ویڈیو کی حقیقت بتا دی

آزاد فیکٹ چیک نے کی بھارتی پراپیگنڈہ کی نشاندہی، 9 مئی کو پاکستانی جیٹ کے گرنے سے متعلق گمراہ کن ویڈیو کی حقیقت بتا دی

آزاد فیکٹ چیک نے بھارت میں قائم ایکس ہینڈل کے ذریعے پھیلائی جانے والی غلط معلومات اور جعلی خبروں کے معاملے کی نشاندہی کی ہے۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ ایک پاکستانی جیٹ 9 مئی 2025 کو گر کر تباہ ہوا تھا۔ اس حوالے سے آزاد فیکٹ چیک نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر جو ویڈیو اپلوڈ کی گئی حقیقت میں، ویڈیو 2019 کی ہے اور اس میں ہندوستانی SU-30MKI کے کریش کو دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپلوڈ ویڈیو میں کہا گیا کہ پاکستانی جیٹ طیارہ اپنی ہی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا، پہلے مقامی لوگوں کا خیال تھا کہ یہ بھارتی جیٹ ہے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ پاکستانی ہے۔

 

                   

آزاد فیکٹ چیک نے واضح کیا کہ یہ ویڈیو 9 مئی 2025 کی نہیں بلکہ 2019کی ہے اور جس جیٹ کو ویڈیو میں جلتے دکھایا گیا ہے اس میں ں ہندوستانی SU-30MKI کے کریش کو دکھایا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *