پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں پر صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق 200 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک سینی ٹیشن فیس عائدکی جائے گی، یہ فیس رہائشی علاقوں میں کم جبکہ کمرشل علاقوں میں زیادہ ہو گی، بلنگ کا سلسلہ ڈیجٹلائز ہو گا، ابتدائی 2 ماہ بل پرنٹ کی شکل میں بھجوایا جائے گا۔
مختلف کیٹیگریز میں 200 روپے سے لے کر 5 ہزار تک سینی ٹیشن فیس عائد کی جائیگی ، ستھرا پنجاب مہم کے تحت پنجاب میں صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جلد عملدرآمد شروع کیاجائیگا۔
محکمہ بلدیات کے مطابق شہری اوردیہی علاقوں میں فیس مختلف ہوگی، بلنگ کا سلسلہ ڈیجٹلائزہوگا۔
ابتدائی طورپر دوماہ میں بل پرنٹ کر کے دیا جائے گا،شہری آن لائن ایپلیکیشن کےذریعے فیس ادا کرسکیں گے۔جن علاقوں میں شہری آن لائن ایپ استعمال نہیں کرتےان سے صفائی کمپنی کےسپروائزرفیس وصول کریں گے۔
گاؤں میں کم سے کم 200 اور زیادہ سے زیادہ 400 روپے فیس ہوگی ۔شہریوں میں 300 سے 5 ہزار کے سلیب ہوں گے۔ پانچ مرلہ سے کم گھروں کیلئے 300 روپے فیس ہوگی۔
پانچ سے دس مرلہ گھروں کے لئے پانچ روپے فیس،دس مرلہ کیلئے ایک ہزار روپے،بیس سے چالیس مرلہ کے لئے دو ہزار روپے جبکہ چالیس مرلہ سے زیادہ گھروں کے لئے پانچ ہزار روپے فیس ہوگی ۔
شہروں میں سمال بزنس کے لئے پانچ سو ، میڈیم بزنس کے لئے ایک ہزار اورلارج بزنس کے لئے تین ہزار فیس ہو گی۔ بلنگ کا سلسلہ ڈیجٹلائز ہوگا ، ابتدائی طور پر دو ماہ بل پرنٹ کرکے دیا جائے گا۔