اسرائیل کی سیکورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر کنٹرول کے منصوبے کی منظوری دے دی

اسرائیل کی سیکورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر کنٹرول کے منصوبے کی منظوری دے دی

اسرائیل کی سیاسی اور سیکورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر فوجی قبضے کے منصوبے کو منظوری دے دی ہے، یہ فیصلہ وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے تازہ بیان کے چند ہی گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق نیتن یاہو نے امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا تھا کہ اسرائیل غزہ کے مکمل علاقے پر عسکری کنٹرول حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ حماس کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

ان کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج غزہ شہر کا کنٹرول سنبھالنے کی تیاری کریں گی، جبکہ جنگ سے دور شہریوں کو انسانی امداد فراہم کی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بھارت نے پاکستان کیخلاف اسرائیلی اسلحہ استعمال کیا ، نیتن یاہو کا اعتراف
غزہ شہر جو شمالی حصے میں واقع ہے، علاقے کا سب سے بڑا اور مرکزی شہری مرکز ہے، اسرائیلی کابینہ کا مؤقف ہے کہ موجودہ صورتحال میں کوئی بھی متبادل تجویز نہ تو حماس کو شکست دینے میں مؤثر ہے اور نہ ہی اسرائیلی یرغمالیوں کی بازیابی ممکن بنا سکتی ہے۔

سیکورٹی کابینہ سے منظور شدہ اس منصوبے کو مکمل عمل درآمد کے لیے مرکزی کابینہ سے بھی منظوری لینا ہوگی، جو متوقع طور پر اتوار کو دی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے نیتن یاہو کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت غزہ میں نسل کشی اور جبری نقل مکانی کا منصوبہ بنا رہی ہے اور وزیر اعظم اپنے سیاسی مقاصد کے لیے اسرائیلی یرغمالیوں کو بھی
قربان کرنے پر آمادہ ہیں، حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کا سامنا پوری قوت سے کرے گی۔

editor

Related Articles