بھارت نے امریکی ٹیرف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، روسی تیل کی درآمدات محدود کرنے پر آمادہ

بھارت نے امریکی ٹیرف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، روسی تیل کی درآمدات محدود کرنے  پر آمادہ

نئی دہلی: بھارت نے امریکی ٹیرف کے دباؤ کے سامنے جھکتے ہوئے روسی تیل کی درآمدات میں کمی پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت اب روسی تیل کی درآمد محدود کرنے پر تیار ہے اور امریکہ سے ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کا منتظر ہے۔

دوسری جانب بھارت نے امریکہ سے دفاعی معاہدے بھی معطل کر دیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بھارت نے امریکی گاڑیوں، طیاروں اور میزائلز کی خریداری روک دی ہے، جب کہ بھارتی وزیر دفاع نے مجوزہ دورہ امریکہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔

امریکی ٹیرف میں اضافے پر بھارتی کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے مزید ٹیرف بھارت کے لیے اچھی خبر نہیں۔ پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک پر کم ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اضافی ٹیرف کے باعث بھارتی مصنوعات امریکی منڈی میں مہنگی ہو جائیں گی، جب کہ بھارت پر پاکستان، ویتنام، انڈونیشیا اور فلپائن کے مقابلے میں زیادہ ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ٹیرف،بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال،سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *