تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا، اہم رہنما کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا، اہم رہنما کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار دے دیا گیا ہے، اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ نے شبلی فراز کو ان کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے، جس کے بعد ایوانِ بالا میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تصور کیا جا رہا ہے۔

یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کی جانب سے شبلی فراز کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شبلی فراز کی نااہلی کا اطلاق 5 اگست 2025 سے ہوگا، جس کے بعد ان کی سینیٹ کی رکنیت اور قائد حزب اختلاف کا منصب دونوں ختم سمجھے جائیں گے۔

شبلی فراز کو آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 63 کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے، جس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے ان کی رکنیت ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس کے بعد سینیٹ سیکریٹریٹ نے بھی انہیں قائد حزب اختلاف کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی قومی اسمبلی میں بھارت کے 5 اگست کے اقدام کے خلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور

اس سے قبل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ بھی ایوانِ زیریں میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر چکا ہے۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزا سنائی تھی، جس کے نتیجے میں الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹ میں شبلی فراز سمیت 9 اراکینِ پارلیمان کو نااہل قرار دیا تھا۔

اب قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں سیکریٹریٹس کی جانب سے اپوزیشن لیڈرز کے عہدے خالی ہونے کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی لندن جلسی بری طرح ناکام، پی ٹی آئی کارکنان نے غصے میں آکر آزاد ڈیجیٹل کی نمائندہ سفینہ خان پر حملہ کر دیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *