ملکہ کوہسار مری میں یوم آزادی کی تقریبات کے دوران کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی اور امن و امان کے مسائل سے بچاؤ کے لیے سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 12، 13 اور 14 اگست کو مری کے اہم علاقوں خاص طور پر مال روڈ اور جی پی او چوک کو مخصوص شرائط کے تحت عوام کے لیے کھولا جائے گا۔
ان تین دنوں میں مال روڈ اور جی پی او چوک صرف فیملیز کے افراد کے لیے کھلے رہیں گے تاکہ وہاں موجود ماحول پر مکمل کنٹرول رکھا جا سکے اور غیر ضروری ہجوم سے بچاؤ ممکن ہو۔