لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دونوں کیسز سے بری کردیا ہے، جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی ہے۔
پیر کے روز انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
اسی مقدمے میں عدالت نے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 5، 5 سال قید کی سزا سنائی۔
یہ مقدمات تھانہ شادمان کے نذر آتش کیس اور گاڑیاں جلانے کے کیس سے متعلق تھے، جن کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز سمیت دیگر افراد کو 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سزائیں سنائی تھیں۔
خبر کی مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں