معروف پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی سے متعلق ایک نجومی کی پیش گوئی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی کے پوڈکاسٹ میں ماہرِ نجوم احمد فاروقی سے اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کے مبینہ شوہر حمزہ حبیب کے مستقبل کے بارے میں سوال کیا گیا۔ اس پر انہوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ یہ رشتہ ان کے مطابق مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔
احمد فاروقی نے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ اس بات کو واضح طور پر بیان کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہے ہیں، تاہم ان کے مطابق ستاروں کی موجودہ پوزیشن اس شادی کے لیے سازگار نظر نہیں آتی۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض رشتے اسی وجہ سے آگے چل کر مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اس پیش گوئی کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کئی صارفین نے اس بیان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی رشتے کا مستقبل صرف اللہ کے علم میں ہے اور ایسے اندازے محض رائے ہیں۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ شادیاں یا رشتے کامیاب یا ناکام ہونے کا تعلق ستاروں سے نہیں بلکہ باہمی سمجھ اور حالات سے ہوتا ہے۔یہ معاملہ اب سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے، جہاں لوگ اس طرح کی نجومی پیش گوئیوں پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔