باجوڑ سے نقل مکانی کرنے والے فی خاندان کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے، پختونخواکابینہ کا فیصلہ

باجوڑ سے نقل مکانی کرنے والے فی خاندان کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے، پختونخواکابینہ کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کابینہ نے فیصلہ کیاکہ متاثرہ خاندان کو رقم اے ڈی سی ریلیف کے ذریعے دی جائے گی۔

تفصیلات  کے مطابق  صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) باجوڑ کو نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی رجسٹریشن کی ہدایت کردی۔ یاد رہےکہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دہشتگردوں کےخلاف کارروائیوں کے نتیجے میں مختلف علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کیلئے مختلف سرکاری اسکولوں میں رہائش کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ ڈمہ ڈولہ، انعام خورو چینہ گئی اور چوہترہ سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کےلیے کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سعید اللہ جان نے بتایاکہ اب تک 20 ہزار سے زائد خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں جن میں زیادہ تر لوگ اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں مقیم ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *