چاول کے برآمدکنندگان پر عائد جرمانے معاف

چاول کے برآمدکنندگان پر عائد جرمانے معاف

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چاول کے برآمدکنندگان پر برآمدی رقوم کی تاخیر سے وصولی کے باعث عائد جرمانے معاف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کرپٹو کرنسیوں سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سینیئر نائب چیئرمین جاوید جیلانی کی قیادت میں وفد نے اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی، جس میں برآمدی شعبے کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔

جاوید جیلانی نے بتایا کہ برآمدی مال کی ترسیل میں غیر معمولی تاخیر، جو برآمدکنندگان کے اختیار سے باہر تھی، کی وجہ سے برآمدی رقوم کی وصولی میں تاخیر ہوئی۔ اس پر گورنر اسٹیٹ بینک نے ہدایت دی کہ اس تاخیر کے باعث عائد کیے گئے جرمانے ختم کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا : اسٹیٹ بینک آف پاکستان

وفد نے یہ شکایت بھی کی کہ مختلف بینکوں کی جانب سے ایکسپورٹ ریفائنانس فیسلٹی  دستیاب نہیں، جس سے برآمدکنندگان کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ مزید یہ کہ شپنگ کمپنیز انٹربینک ریٹ کے مقابلے میں 10 سے 12 روپے زیادہ کے ریٹس وصول کر رہی ہیں، جو برآمدات کی لاگت کو بڑھا رہا ہے۔

ریپ نے لبنان میں پھنسے چاول کے برآمدی واجبات کی واپسی میں بھی اسٹیٹ بینک سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

اسٹیٹ بینک نے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ چاول کے برآمدکنندگان کو درپیش مشکلات کا جائزہ لے کر ضروری اقدامات کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *