اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا : اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا : اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا ۔

مرکزی بینک کے مطابق اس دوران ملکی برآمدات 2.61 ارب اور درآمدات 5.23 ارب ڈالر رہیں جبکہ تجارتی خسارہ 2.62 ارب ڈالر رہا۔

یہ بھی پڑھیں:سرمایہ کاروں کا معیشت کی بحالی پر اعتماد خوش آئند ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک ملکی برآمدات 27.27 ارب ڈالر اور درآمدات 48.61 ارب ڈالر رہیں جبکہ اپریل کی ورکرز ترسیلات 3.18 ارب ڈالر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر بھی سستا

مرکزی بینک کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کا تجارتی خسارہ 21.34 ارب ڈالر ، تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 30.96 ارب ڈالر اور  دس ماہ میں ورکرز ترسیلات 31.21 ارب ڈالر تک ر ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *