امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے ’یومِ آزادی‘ کے موقع پر امریکا کی جانب سے پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو سراہا ہے۔ پاکستان ہر سال 14 اگست کو اپنا یومِ آزادی مناتا ہے، جو 1947 میں ملک کے قیام کی یاد دلاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کے درمیان ایک بار پھر ٹیلیفونک گفتگو، اہم امور پر تبادلہ خیال
امریکا میں بدھ کو ’یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ‘ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امریکا کی جانب سے پاکستان کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
اپنے بیان میں مارکو روبیو نے اپنے بیان میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکا، انسداد دہشتگردی اور تجارت کے شعبوں میں پاکستان کی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘۔
مزید پڑھیں: مسلح افواج کا ملکی خودمختاری اور اقدار کے دفاع کیلئےغیرمتزلزل عزم کا اعادہ
انہوں نے کہا کہ ’ہم اقتصادی تعاون کے نئے شعبوں، جیسے کہ اہم معدنیات اور ہائیڈروکاربنز میں مواقع تلاش کرنے اور متحرک تجارتی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، جو امریکیوں اور پاکستانیوں کے لیے خوشحال مستقبل کی راہ ہموار کریں گے‘۔
یہ پیغام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار ہے، خاص طور پر ان شعبوں میں جو دونوں اقوام کی معیشت اور سلامتی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
ادھر یوم پاکستان کے حوالے سے امریکی کانگریسی رہنماؤں کا خیر سگالی کے پیغامات میں کہنا تھا کہ مضبوط پاک امریکہ تعلقات اور خصوصاً امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کے حوالے سے امریکی رہنماؤں کی مشترک رائے دوطرفہ تعلقات کے لئے حوالے سے انتہائی حوصلہ افزا امرہے
یومِ جشن آزادی پاکستان کے موقع پر خاتون رکن کانگریس زو لوفگرن نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر میری طرف سے پاکستانی عوام اور پاکستانی امریکیوں کو مبارکباد اور وہ پاکستانی امریکیوں کی خدمات کے بارے میں ذاتی طور پر آگاہ ہیں، زو لوف گرن کا کہنا تھا کہ سیلیکون ویلی پاکستانی امریکیوں کی ایک بڑی اور متحرک کمیونٹی کا گھر ہے جو ہمارے ملک کی فلاح و بہبود میں بہت زیادہ حصہ ڈالتے ہیں۔
یومِ جشن آزادی پاکستان کے موقع پر خاتون رکن کانگریس زو لوفگرن کا پیغام
’یوم آزادی کے موقع پر میری طرف سے پاکستانی عوام اور پاکستانی امریکیوں کو مبارکباد۔میں پاکستانی امریکیوں کی خدمات کے بارے میں ذاتی طور پر آگاہ ہوں‘۔۔۔ pic.twitter.com/gDdlyN7OQw— Azaad Urdu (@azaad_urdu) August 14, 2025
زو لوفگرن نے کہا کہ پاکستانی امریکیوں جیسی تارکین وطن کمیونٹیز کے مثبت کردار اور شراکت کو اجاگر کرنا ضروری ہے: رکن کانگریس نے واضح کیا کہ یومِ آزادی پاکستان کے پر مسرت موقع پر امریکی رہنماؤں کے تہنیتی پیغامات مضبوط و مستحکم اور تذویراتی ۔پاک – امریکا پارٹنرشپ کا واضح ثبوت ہیں۔
جشن آزادی پاکستان کے شاندار موقع پر کیلیفورنیا کی رکن کانگریس جوڈی چو کا پاکستانیوں کے لئے پیغام میں یوم آزادی مبارک دیتے ہوئے رکن کانگریس جوڈی چو نے کہا مجھے یوم آزادی کی تقریب کا حصہ بننے پر فخر ہے۔
رکن کانگریس جوڈی چو نے کہا یوم آزادی کے موقع پر میں پاکستانی عوام اور جنوبی کیلیفورنیا میں متحرک پاکستانی امریکن کمیونٹی کو دلی مبارکباد پیش کرنا چاہتی ہوں۔ رکن کانگریس جوڈی چوکا کہنا تھا کہ امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ آپ کی خدمات کی بدولت یہاں کی معیشت کو تقویت ملی ہے۔
جشن آزادی پاکستان کے پرمسرت موقع پر خاتون رکن کانگریس ایویتی کلارک کی پاکستانی قوم کو مبارکباد میں امریکہ اور پاکستان کے دیرنیہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہوں اور آپ کے ساتھ جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔۔آپ کو اپنا ہمسایہ ، دوست اور قریبی کہہ کر مجھے بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے۔
جشن آزادی پاکستان کے پرمسرت موقع پر خاتون رکن کانگریس ایویتی کلارک کی پاکستانی قوم کو مبارکباد
میں امریکہ اور پاکستان کے دیرنیہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہوں اور آپ کے ساتھ جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔۔آپ کو اپنا ہمسایہ ، دوست اور قریبی کہہ… pic.twitter.com/2QRJLx2Z6m— Azaad Urdu (@azaad_urdu) August 14, 2025
ٹیکساس سے رکن کانگریس پیٹ سیشنز کا یوم جشن آزادی پاکستان پر پیغام۔۔ میری طرف سے پاکستانی دوستوں کو جشن آزادی مبارک۔۔آپ کے لئے آج کا دن اپنی خدمات پر فخر محسوس کرنے کا دن ہے۔۔امریکہ اور پاکستان کے لئے آپ کی خدمات پر میں آپ کو مبادکباد پیش کرتا ہوں ۔
ٹیکساس سے رکن کانگریس پیٹ سیشنز کا یوم جشن آزادی پاکستان پر پیغام۔۔
میری طرف سے پاکستانی دوستوں کو جشن آزادی مبارک۔۔آپ کے لئے آج کا دن اپنی خدمات پر فخر محسوس کرنے کا دن ہے۔۔امریکہ اور پاکستان کے لئے آپ کی خدمات پر میں آپ کو مبادکباد پیش کرتا ہوں ۔۔ pic.twitter.com/J4U4tPZxZu— Azaad Urdu (@azaad_urdu) August 14, 2025
نیو جرسی ریاستی اسمبلی کی پہلی مسلمان اور پہلی پاکستانی نژاد منتخب رکن شمع حیدر کا جشن آزادی پر پیغام۔۔ آج کے دن پاکستانیوں کو مبارکباددینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔۔ ہم جہاں بھی رہیں پاکستان ہمارے دلوں میں بستا ہے
نیو جرسی ریاستی اسمبلی کی پہلی مسلمان اور پہلی پاکستانی نژاد منتخب رکن شمع حیدر کا جشن آزادی پر پیغام۔۔
آج کے دن پاکستانیوں کو مبارکباددینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔۔ ہم جہاں بھی رہیں پاکستان ہمارے دلوں میں بستا ہے۔۔۔ pic.twitter.com/wPj6Wxbjzm— Azaad Urdu (@azaad_urdu) August 14, 2025