ایران کا بڑا اعلان ، شہید سپریم لیڈرکے جنازہ اور تدفین کا حتمی شیڈول جاری

ایران کا بڑا اعلان ، شہید سپریم لیڈرکے جنازہ اور تدفین کا حتمی شیڈول جاری

 ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کے سلسلے میں شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت ایران اور عراق کے مختلف شہروں میں متعدد تعزیتی اور نماز جنازہ کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق 4 سے 6 جولائی تک دارالحکومت تہران میں نماز جنازہ اور تعزیتی اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں ملک بھر سے لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اس دوران مختلف مذہبی سیاسی اور سماجی شخصیات بھی خراج عقیدت پیش کریں گی۔

شیڈول کے مطابق 7 جولائی کو مقدس شہر قم میں ایک بڑا اجتماع منعقد کیا جائے گا جہاں علماء، طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ اس موقع پر مرحوم رہنما کی سیاسی، مذہبی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بڑا فیصلہ، پیٹرول وڈیزل پر سبسڈی ختم

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 8 جولائی کو جسد خاکی عراق منتقل کیا جائے گا جہاں نجف اور کربلا میں نماز جنازہ کے خصوصی اجتماعات کی تیاریاں جاری ہیں۔ عراق کے مقدس مقامات پر منعقد ہونے والی تقریبات میں مختلف ممالک سے آنے والے زائرین اور مذہبی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ بعد ازاں اسی روز جسد خاکی دوبارہ ایران واپس لایا جائے گا۔

شیڈول کے تحت 9 جولائی کو مشہد میں مرکزی نماز جنازہ ادا کی جائے گی نماز جنازہ کے بعد تدفین کی رسم انجام دی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق مشہد میں منعقد ہونے والی نماز جنازہ کی امامت آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مشہد میں ہونے والی مرکزی تقریب میں مختلف ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود عالمی رہنما سفارت کار اور مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔ اس سلسلے میں سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ لاکھوں افراد کی آمد کے پیش نظر خصوصی انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles