فادرز ڈے پر علی گل پیر کو ملا زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ

فادرز ڈے پر علی گل پیر کو ملا زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ

پاکستان کے معروف گلوکار، انفلوئنسر اور کانٹینٹ کریئیٹر علی گل پیر کے گھر خوشیوں نے دستک دے دی ہے۔ اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی خوشخبری انہوں نے مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔

’’وڈیرے کا بیٹا‘‘ جیسے مشہور گانے اور اپنی طنزیہ و مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے علی گل پیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پریانکا چوپڑا نے راز تو نہیں کھولا، مگر مداحوں کا تجسس بڑھا دیا

علی گل پیر نے گزشتہ کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر عظیمہ کے ساتھ شادی کی تھی۔ اس جوڑے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔

فادرز ڈے کے موقع پر علی گل پیر نے انسٹاگرام پر اسپتال سے اپنی اہلیہ اور نومولود بیٹے کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے اس خوشی کے موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے زندگی کے اس نئے سفر پر خوشی کا اظہار کیا۔علی گل پیر کی اس خوشخبری پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

editor

Related Articles