یوکرین متنازع علاقوں سے اپنی فوجیں واپس بلالے تو جنگ بندی ہوسکتی ہے،پیوٹن نے شرط رکھ دی

یوکرین متنازع علاقوں سے اپنی فوجیں واپس بلالے تو جنگ بندی ہوسکتی ہے،پیوٹن نے شرط رکھ دی

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے ممکنہ خاتمے کے لیے نئی شرائط تجویز کی ہیں،فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ماسکو نے عندیہ دیا ہے کہ اگر یوکرین اپنی فوجیں ڈونیسک اور لوہانسک کے متنازعہ علاقوں سے واپس بلا لے تو روس جنگ بندی پر آمادہ ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ پیغام روس نے غیر رسمی سفارتی ذرائع کے ذریعے مغربی ممالک تک پہنچایا ہے، ان دونوں خطوں سے یوکرینی افواج کا انخلا جنگ کے اختتام کی بنیادی شرط قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :روس امریکا تعلقات میں بہتری، پیوٹن نے کریڈٹ ٹرمپ کو دیدیا

تاہم یوکرین اور اس کے اتحادیوں نے اس پر ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا،فنانشل ٹائمز نے اس تجویز کو ممکنہ طور پر مذاکرات کی میز پر واپسی کی ایک کوشش قرار دیا ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ شرائط یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سنگین سوالات اٹھاتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *