لگژری اور طاقت کا نیا امتزاج، سازگار نے ہیول کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا

لگژری اور طاقت کا نیا امتزاج، سازگار نے ہیول کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا

گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے یہ ماڈل ایک نئی امید کی کرن بن کر سامنے آیا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو لگژری اور پرفارمنس کا امتزاج چاہتے ہیں، وہ بھی مقامی مارکیٹ میں ، سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ (SAZEW) نے بالآخر طویل انتظار کے بعد ہیول ایچ 6 پی ایچ ای وی (Haval H6 PHEV) کو پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے۔

پاکستانی آٹو مارکیٹ میں ایک اور بڑی پیش رفت! سازگار موٹرز نے مشہور زمانہ چینی SUV برانڈ ہیول (Haval) کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا ہے، جو جدید فیچرز، دلکش ڈیزائن اور شاندار کارکردگی کے ساتھ صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

چند ہفتے قبل کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ یہ جدید ہائبرڈ ایس یو وی اگست کے وسط میں مقامی مارکیٹ میں متعارف کرائی جائے گی، اور اب یہ وعدہ پورا ہوگیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت ایک کروڑ 28 لاکھ 95 ہزار روپے رکھی گئی ہے جس کی خواہشمند افراد 24 لاکھ روپے ادا کر کے بکنگ کروا سکتے ہیں ۔

 یہ نئی ہائبرڈ ایس یو وی اپنی جدید ٹیکنالوجی، بہترین کارکردگی اور فیول ایفیشنسی کے باعث پریمیئم گاڑیوں کی کیٹیگری میں شامل ہو گئی ہے، اور یہ ان صارفین کے لیے ایک پرکشش آپشن ہے جو کارکردگی کے ساتھ ساتھ جدید فیچرز اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ،نئے اعدادوشمارسامنے آگئے

 کمپنی کے مطابق بکنگ اور ڈیلیوری کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔ ہیول  ایچ 6 پی ایچ ای وی میں 5ٹی پی ایچ ای وی انجن دیا گیاہے ، یہ گاڑی ہائبرڈ ٹیکنالوجی ہے جو کہ 360 ہارس پاور جبکہ 760 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے ، اس میں 55 لیٹر کا بڑا ٹینک نصب کیا گیاہے جبکہ لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری دی گئی ہے ۔

ہیول کا نیا ماڈل نہ صرف اپنے جدید ڈیزائن اور فیچرز کی بدولت نمایاں ہے، بلکہ یہ پاکستان میں SUV مارکیٹ کے مقابلے کو بھی ایک نیا رخ دے سکتا ہے۔

 سازگار کی یہ پیشکش عوام کے لیے ایک مضبوط آپشن کے طور پر سامنے آئی ہے، اور اگر قیمت، سروس اور معیار کو متوازن رکھا گیا تو یہ گاڑی مقامی مارکیٹ میں ایک نیا معیار قائم کر سکتی ہے،  اب دیکھنا یہ ہے کہ صارفین اس نئے ماڈل کو کتنا سراہتے ہیں  لیکن ابتدا کافی پرکشش ہے!

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *