آئی فون ایکس فولڈ پاکستان میں کب دستیاب ہوگا؟

آئی فون ایکس فولڈ پاکستان میں کب دستیاب ہوگا؟

اسمارٹ فونز کی دنیا میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، کیونکہ ایپل اپنا پہلا فولڈایبل اسمارٹ فون iPhone X Fold جلد متعارف کرانے جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ نیا ماڈل پاکستان میں تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں 2,258 امریکی ڈالر میں دستیاب ہو سکتا ہے، یہ فون نہ صرف فولڈایبل ٹیکنالوجی کا شاہکار ہوگا بلکہ اس میں جدید ترین فیچرز بھی شامل ہوں گے۔
iPhone X Fold میں ہوگا:

12 جی بی ریم

اسٹوریج آپشنز: 64 جی بی، 256 جی بی، اور 512 جی بی

5000 ایم اے ایچ بیٹری جو وائرلیس چارجنگ اور 18 واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرے گی

کیمرہ سیٹ اپ بھی لاجواب ہے:

پیچھے تین کیمرے:

12MP وائیڈ

12MP ٹیلی فوٹو

12MP الٹرا وائیڈ

فرنٹ پر ہوگا:

12MP سیلفی کیمرہ

SL 3D سینسر

ویڈیو ریکارڈنگ کی بات کریں تو یہ فون 4K ریزولوشن تک ویڈیوز بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹا گرام کی جانب سے صارفین کیلئے دلچسپ نیا فیچر متعارف

ڈیزائن کی بات کریں تو:

شاندار گلاس فرنٹ و بیک

اسٹین لیس اسٹیل فریم

IP68 واٹر و ڈسٹ پروفنگ

ڈسپلے میں جدید ترین سپر ریٹینا XDR OLED ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کے ساتھ Dolby Vision، HDR10، اور 120Hz ٹچ ریفریش ریٹ بھی شامل ہے۔

دیگر اہم خصوصیات میں شامل ہیں:

Apple A14 Bionic چپ سیٹ

Face ID

Dolby Atmos ساؤنڈ

Wi-Fi 6

Bluetooth 5.0

یہ ماڈل مختلف دلکش رنگوں میں دستیاب ہوگا جن میں اسپیس گرے، سلور، گولڈ، اور مڈ نائٹ گرین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرنیوالے ہوشیار، اے آئی کے راز بے نقاب!

ایپل کا iPhone X Fold نہ صرف فولڈایبل ٹیکنالوجی میں ایک نیا سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے بلکہ یہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین کے لیے ایک پرکشش آپشن بننے جا رہا ہے۔

جدید فیچرز، طاقتور چپ سیٹ، اور شاندار ڈیزائن کے امتزاج نے اسے پہلے ہی لانچ سے قبل خبروں کی زینت بنا دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ انقلابی فون مارکیٹ میں کب آتا ہے اور کس حد تک صارفین کی توقعات پر پورا اترتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *