اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں آج بارش کا امکان

اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں آج بارش کا امکان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ندی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے بھی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے کئی شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بلوچستان کے کچھ اضلاع میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری جاری ہے، صوبائی دارالحکومت میں بارش سے کئی علاقے زیرآب رہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین این ڈی ایم اے نے مون سون کے مزید 2 خطرناک اسپیل سے خبردار کردیا

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پشاور اس وقت بھی بادلوں کی لپیٹ میں ہے اور مزید بارشوں کا امکان ہے۔

ادھر شہر قائد میں گرمی اور حبس سے ستائے شہریوں کے لیے آج صبح بارش خوشگوار پیغام لے آئی،  کراچی کے مختلف علاقوں میں رم جھم کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم نہ صرف خوشگوار ہو گیا بلکہ شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔

کلفٹن، ڈیفنس، قیوم آباد اور شارع فیصل سمیت کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہوئی، جبکہ گلستان جوہر، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، اسکیم 33 اور صفورا چورنگی میں بھی بادل برس پڑے۔

نارتھ کراچی، اولڈ سٹی ایریا، گلستان جوہر اور ناظم آباد میں تیز بارش جاری ہے، کلفٹن، جامعتہ الرشید احسن آباد، گلشن معمار، دستگیر، فیڈرل بی ایریا بلاک 16، حسن اسکوائر، یونیورسٹی روڈ، احسن آباد اور سرجانی میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوات اور مالاکنڈ میں سرکاری، نجی سکول ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

محکمہ موسمیات کی جانب سے 20 اور 21 اگست کو گرج چمک کےساتھ تیز اور موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *