ایران،عراق میں زیارات کیلئے پرانا قافلہ سالارنظام جلد ختم ہوجائیگا، وزارت مذہبی امور 

ایران،عراق میں زیارات کیلئے پرانا قافلہ سالارنظام جلد ختم ہوجائیگا، وزارت مذہبی امور 

ایران اور عراق میں زیارات کے لیے پرانا قافلہ سالار نظام جلد ختم ہوجائے گا، وزارت مذہبی امور نے تصدیق کر دی۔

ایران اور عراق میں مقدس مقامات کی زیارت ہر سال لاکھوں افراد کا روحانی مقصد ہوتا ہے ، خاص طور پر محرم، صفر اور اربعین کے موقع پر زائرین کی بڑی تعداد ان مقدس مقامات کا رخ کرتی ہے  تاہم، حالیہ دنوں میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے زیارت کے خواہشمند افراد کے لیے اہم اعلان  سامنے آیا ہے ۔

ترجمان وزارت مذہبی امورکےمطابق زیارات صرف مجاز زیارت گروپ آرگنائزرز کےتحت ہی ممکن ہوں گی، زیارات کرانےکی خواہشمند کمپنیوں سےدرخواستوں کی وصولی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون ایکس فولڈ پاکستان میں کب دستیاب ہوگا؟

وزارت مذہبی امور نےزیارات گروپ آرگنائزرزکی سکروٹنی شروع کردی۔

 ترجمان کےمطابق 585کمپنیوں کی سکیورٹی کلیئرنس مکمل کی جاچکی،مدت میں حالیہ توسیع کےدوران 95 نئی کمپنیوں نےکاغذات جمع کرائے،کوائف مکمل کرنےوالی کمپنیوں کورجسٹریشن سرٹیفکیٹ جلدجاری ہونگے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مطلوبہ کوائف مکمل کرنے والی کمپنیوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجرا جلد متوقع ہے، جس کے بعد ہی زیارات کی منصوبہ بندی اور انتظامات قانونی اور مجاز طریقے سے ممکن ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *