ایشیا کپ 2025: بھارت اور پاکستان میچ سے قبل جعلی ٹکٹوں کی فروخت کا خدشہ

ایشیا کپ 2025: بھارت اور پاکستان میچ سے قبل جعلی ٹکٹوں کی فروخت کا خدشہ

ایشیا کپ 2025 کے سب سے متوقع مقابلے بھارت بمقابلہ پاکستان  14ستمبر سے قبل ایشیائی کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے شائقین کو جعلی اور غیر مصدقہ ٹکٹوں کی فروخت سے خبردار کرتے ہوئے ایک سخت انتباہ جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم، محمد رضوان ٹیم سے باہر

اپنے بیان میں اے سی سی نے تصدیق کی کہ میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت ابھی شروع نہیں ہوئی ہے اور جو بھی ٹکٹ اس وقت آن لائن دستیاب ہیں، وہ غیر قانونی، جعلی ہیں اور ان سے اسٹیڈیم میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

کونسل نے اعلان کیا ہے کہ ’ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق باقاعدہ اعلان جلد ہی اے سی سی اور امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیا جائے گا‘۔

بڑھتی ہوئی مانگ، بڑھتے ہوئے فراڈ

14 ستمبر کو دبئی میں ہونے والا بھارت-پاکستان گروپ اسٹیج میچ دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا مقابلہ مانا جاتا ہے اور اسی وجہ سے ٹکٹوں کی مانگ آسمان کو چھو رہی ہے۔ دونوں ٹیمیں ممکنہ طور پر سپر 4 مرحلے اور فائنل میں دوبارہ آمنے سامنے آ سکتی ہیں، جس سے دلچسپی اور بھی بڑھ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ کیلئے اسکواڈز کے حوالے سے طویل اجلاس،سینئرکھلاڑیوں کی واپسی پر مشاورت

اے سی سی نے اپیل کی ہے کہ شائقین سے گزارش ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے ٹکٹ خریدیں اور دھوکہ دہی کرنے والی ویب سائٹس یا ٹاؤٹس سے بچیں۔

بھارت کے گروپ اسٹیج میچز

10 ستمبر – بھارت بمقابلہ یو اے ای (دبئی)

14 ستمبر – بھارت بمقابلہ پاکستان (دبئی)

19ستمبر – بھارت بمقابلہ عمان (ابوظہبی)

اگر بھارت گروپ  اے میں پہلی پوزیشن پر آتا ہے تو اس کے تمام سپر 4 میچز دبئی میں ہوں گے۔ اگر دوسری پوزیشن حاصل ہوتی ہے تو 2 میچ دبئی اور ایک ابوظہبی میں ہوگا۔ سپر 4 مرحلہ 20 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا، جبکہ فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ٹیم کے انتخاب پر بحث چھڑ گئی

ٹیموں کے اعلان کے بعد بھی سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی ہے، بھارت نے رِنگکو سنگھ اور شیوم دوبے کو برقرار رکھا ہے، جبکہ شریئس ائر اور 19 سالہ وابھوو سوریہ ونشی کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان نے دسمبر سے اب تک بابر اعظم اور محمد رضوان کو T20 اسکواڈ سے دور رکھا ہے۔ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر اس وقت اسپن کے خلاف بہتر کھیل اور اسٹرائیک ریٹ پر کام کر رہے ہیں۔ یو اے ای کے کوچ لال چند راجپوت کی قیادت میں میزبان ٹیم بھارت اور پاکستان کے خلاف اپ سیٹ کرنے کی امید رکھتی ہے تاکہ اپنی ترقی کا ثبوت دے سکے۔

جوں جوں ایشیا کپ 2025 قریب آ رہا ہے، شائقین کو یاد دہانی کروائی جا رہی ہے کہ صرف سرکاری پلیٹ فارمز سے ٹکٹ خریدنا ہی محفوظ اور درست طریقہ ہے، تاکہ اس تاریخی مقابلے کا حصہ بن سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *