حکومت کا سکول اور کالجز کی چھٹی میں توسیع کا اعلان

حکومت کا سکول اور کالجز کی چھٹی میں توسیع کا اعلان

سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں کل تمام سرکاری اور نجی اسکول و کالج بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق بارش کی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ طلبا و طالبات اور والدین کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے جاری بارشوں کے باعث آج بھی محکمہ تعلیم نے تمام نجی اور سرکاری اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج شہر میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سوات میں سیلاب سے سکول تباہ، ہیڈ ماسٹر کی حاضر دماغی نے 936 طلبہ کی جان بچا لی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *