23 اگست سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع ہے، محکمہ موسمیات

23 اگست سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 23 اگست سے ملک بھر میں بارشوں کے ایک نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے، جو 29 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق، 23 سے 27 اگست کے دوران ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ 27 سے 29 اگست کے دوران سندھ اور مشرقی و جنوبی بلوچستان میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

مزید برآں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بھی 23 سے 27 اگست کے دوران بارشیں ہوں گی۔ خیبرپختونخوا میں 23 سے 26 اگست تک، اور اسلام آباد و پنجاب کے مختلف علاقوں میں 23 سے 27 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے نتیجے میں شہری سیلاب (اربن فلڈنگ) اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے، خصوصاً وسطی پنجاب کے کچھ علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔

عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محکمہ موسمیات کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *