نیب نے ملک ریاض اور ان کے اہلخانہ کے خلاف بھاری رقوم کی منی لانڈرنگ کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
نیب نے ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض سمیت 4 افراد کو 26 اگست کو طلب کر لیا۔ طلبی کے نوٹس خلیل الرحمٰن، محمد اسحاق اور عامر رشید اعوان کو بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
نیب کے مطابق تمام ملزمان کو 26 اگست صبح 10 بجے نیب راولپنڈی کے دفتر پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ کارروائی انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کی جا رہی ہے۔