پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے لئے زبردست خوشخبری آ گئی

پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے لئے زبردست خوشخبری آ گئی

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے انٹرنیٹ صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ میں ایک نئے اور منفرد فیچر کا اضافہ

 شزہ فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں 10 ملین نئے موبائل سبسکرائبرز شامل ہوئے ہیں۔  جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر موبائل صارفین کی تعداد 200 ملین تک پہنچ چکی ہے، موبائل سبسکرائبرز میں اضافہ سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید تین نئی سب میرین کیبلز بھی لگائی جارہی ہیں، جس سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی مزید بہتر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں میں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بند کرنے پر اتفاق

 ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دو برسوں میں ڈیٹا کے استعمال میں 24 سے 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ تقریباً 8 ملین خواتین نے پہلی مرتبہ موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا ہے، جو حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *