اسحاق ڈار کی امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش سے ملاقات،باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسحاق ڈار کی امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش سے ملاقات،باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے دورۂ بنگلہ دیش کے دوران امیر جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صحت و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر شفیق الرحمٰن حال ہی میں دل کے آپریشن کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں، اس موقع پر اسحاق ڈار نے وزیراعظم پاکستان اور اپنی جانب سے ان کی جلد مکمل صحتیابی اور درازیٔ عمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم نے ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کی سیاست، تعلیم اور سماجی بہبود کے میدانوں میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت کا کردار بنگلہ دیشی عوام کے لیے باعثِ رہنمائی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈھاکا میں اسحاق ڈار سے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے وفد نے بھی ملاقات کی تھی، جس کی قیادت نائب امیر ڈاکٹر سید عبداللہ محمد طاہر کر رہے تھے، ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پہلوؤں اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک مستقبل میں تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *