ٹک ٹاکر ثنا یوسف ’ قتل کیس‘ نے نیا موڑ لے لیا

ٹک ٹاکر ثنا یوسف ’ قتل کیس‘ نے نیا موڑ لے لیا

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں استغاثہ نے چالان کا جائزہ مکمل کر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد میں جمع کرا دیا ہے۔ کیس کا باقاعدہ ٹرائل گرمیوں کی عدالتی تعطیلات کے بعد شروع ہونے کا امکان ہے۔

استغاثہ حکام کے مطابق چالان میں مجموعی طور پر 31 گواہان شامل ہیں، جن میں ثنایوسف کے اہل خانہ، ڈاکٹرز، پولیس افسران اور دیگر متعلقہ افراد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس نے 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو گرفتار کرلیا

پراسیکیوشن ٹیم نے چالان کا تفصیلی جائزہ لینے میں ایک ماہ سے زیادہ وقت صرف کیا، جس کے بعد پولیس کا ریکارڈ باضابطہ طور پر عدالت میں جمع کرایا گیا۔ پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان میں عمر حیات کو ثنا یوسف کے قتل میں مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ثنا یوسف کون تھیں؟

ثنا یوسف ایک معروف ٹک ٹاکر تھیں، جو اپنی مختصر ویڈیوز اور سوشل میڈیا پر تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث نوجوانوں میں خاصی مشہور ہو چکی تھیں۔ ان کی دلکش شخصیت اور تخلیقی مواد نے انہیں نوجوان نسل میں ایک جانا پہچانا نام بنا دیا تھا۔

مزید پڑھیں:طبی موت یا قتل، مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ پر کڑی تنقید کرنے والے ستیہ پال کی پراسرار موت معمہ بن گئی

ان کی افسوسناک موت نے ان کے مداحوں کو صدمے سے دوچار کر دیا اور سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ یہ واقعہ نہ صرف انصاف کی پکار بنا بلکہ اس نے آن لائن شہرت، ذاتی تحفظ اور ڈیجیٹل کریئیٹرز کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ سے متعلق اہم سوالات بھی جنم دیے۔

جوں جوں کیس ٹرائل کی جانب بڑھ رہا ہے، ثنایوسف کے مداح اور عوام انصاف کے منتظر ہیں اور اس ہائی پروفائل کیس کی ہر پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *