وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ

روزمرہ ضروریات ذندگی کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان عوام کے لیے اچھی خبر ، وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت  نے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ کرلیا ،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپیہ انہتر پیسے یونٹ کمی کی درخواست دائر کر دی گئی ۔

سی پی پی اے نے ماہ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر درخواست دائر کی، نیپرا نے 28 اگست کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مقرر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی اے کی سفارش پر پاکستان میں 46 ایپس پر پابندی

یاد رہے کہ وزارت توانائی نے 19 اگست کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی منظوری کے بعد نیپرا کو ہدایت دی تھی کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز پورے ملک میں یکساں طور پر لاگو کیے جائیں۔ اس پالیسی پر عملدرآمد جون 2025 سے شروع ہوا اور اس کا اطلاق اگست کے بلوں میں بھی کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر نیپرا یہ ریلیف منظور کر لیتا ہے تو عوام کو اگلے ماہ بجلی کے بلوں میں واضح کمی دیکھنے کو ملے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *