شہر قائد کی شاہراہیں معرکہِ حق کی گونج سے روشن، 800 ڈیجیٹل اسکرینز پر خصوصی مہم ، افواج پاکستان کو خراج تحسین

شہر قائد کی شاہراہیں معرکہِ حق کی گونج سے روشن، 800 ڈیجیٹل اسکرینز پر خصوصی مہم ، افواج پاکستان کو خراج تحسین

شہر قائد کی اہم شاہراہوں اور کلیدی مقامات پر معرکہِ حق کی پہلی سالانہ یادگار کے سلسلے میں ایک وسیع پیمانے پر ڈیجیٹل برانڈنگ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے پورا کراچی روشن ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے طول و عرض میں 800 سے زائد جدید ایس ایم ڈی اسکرینز پر اس مہم کی تشہیر کی جا رہی ہے، جس کا مقصد قومی دفاع کے جذبے کو اجاگر کرنا اور معرکہِ حق کی اہمیت کو نمایاں کرنا ہے۔

اس مہم کے لیے شہر کے مصروف ترین علاقوں کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں شاہراہِ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن، صدر، کینٹ ریلوے اسٹیشن اور ڈی ایچ اے کی اہم شاہراہیں شامل ہیں، جہاں دن رات ان اسکرینز پر حب الوطنی پر مبنی پیغامات اور نعرے نشر کیے جا رہے ہیں۔

ڈیجیٹل بورڈز پر “ہم ہیں دفاعِ وطن” اور “ہمارا عزم ہمارا نشان” جیسے طاقتور نعروں کے ساتھ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور میزائل ٹیکنالوجی کے مناظر بھی دکھائے جا رہے ہیں، جو شہریوں میں جوش و جذبہ پیدا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی اور پاکستانی فنکارعلی گل کا ارتھ ڈے پر مشترکہ گانا’ساونڈ دی الارم ‘جاری

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تعاون سے جاری اس مہم کو شہر کی تاریخ کی بڑی ڈیجیٹل مہمات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ اس دوران شاہدِ ملت انڈر پاس، گزری روڈ، تین تلوار اور کارساز جیسے اہم مقامات پر نصب بڑی اسکرینز شہریوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

اس منفرد اندازِ تشہیر کے ذریعے نہ صرف معرکہِ حق کی یاد تازہ کی جا رہی ہے بلکہ دفاعِ وطن کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *