دریائے راوی کا حفاظتی بند بھیکو چک کے مقام پر ٹوٹ گیا، کئی علاقے زیر آب

دریائے راوی کا حفاظتی بند بھیکو چک کے مقام پر ٹوٹ گیا، کئی علاقے زیر آب

سیلاب کے باعث دریائے راوی کا حفاظتی بند بھیکو چک کے مقام پر ٹوٹ گیا، متعدد علاقے زیر آب آگئے۔

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور مسلسل بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے، تینوں دریاؤں میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد کو چھونے لگا۔ سیلاب کے باعث دریائے راوی کا حفاظتی بند بھیکو چک کے مقام پر ٹوٹنے سے متعدد علاقے زیر آب آگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دریائے راوی کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے بھیکو چک، ہریالی، ممکہ،نوشہرہ، نوگزہ کے علاقے زیر آب آگئے۔ اس کے علاوہ ننگل، بیرہ، نانوووال بارہ منگا بھی زیرآب آگئے۔

دوسری جانب چندا سنگھ والا سمیت متعدد دیہاتوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا جبکہ ظفروال میں نالا ڈیک کے سیلابی ریلے سے ہنجلی پل کا ایک حصہ ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ کٹ گیا۔ واضح رہے کہ دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔پانی کی آمد 6 لاکھ 96 ہزار 534 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

فلڈ فور کاسٹٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 45 ہزار 236 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 2ہزار کیوسک سے اوپر ہو گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *