پاکستان میں 8 سے 10 لاکھ روپے کے بجٹ میں بہترین گاڑیاں

پاکستان میں 8 سے 10 لاکھ روپے کے بجٹ میں بہترین گاڑیاں

بڑھتی ہوئی گاڑیوں کی قیمتوں کے باوجود پاکستان میں دس لاکھ روپے کے بجٹ میں اب بھی چند کارآمد آپشنز دستیاب ہیں، تاہم یہ زیادہ تر پرانی اور استعمال شدہ گاڑیوں تک محدود ہیں۔

آٹو مارکیٹ رپورٹس کے مطابق اگست 2025 میں اس بجٹ میں خریداروں کے لیے چند اہم انتخاب سامنے آئے ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کےکے مطابق دس لاکھ روپے میں کسی بھی نئی گاڑی کی خریداری فی الحال ممکن نہیں۔ خریدار زیادہ تر پرانی ماڈلز پر توجہ دے رہے ہیں جن میں سوزوکی مہران، آلٹو، کلٹس، کوٗرے اور بولان سرفہرست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو‘‘ گاڑی کی فروخت میں بڑی کمی کیوں ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی

سوزوکی مہران (2004 تا 2016) کی قیمت 6 سے 10 لاکھ کے درمیان ہے۔ یہ گاڑی سستی مرمت اور آسان پرزوں کی وجہ سے سب سے زیادہ مقبول سمجھی جاتی ہے۔

سوزوکی آلٹو (2009 تا 2015) 7 سے 10 لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔ بہتر فیول ایوریج اس کی خصوصیت ہے لیکن امپورٹڈ ورژنز پر پرزوں کی دستیابی ایک چیلنج ہو سکتی ہے۔

سوزوکی کلٹس (2005 تا 2010) 9 سے 10 لاکھ روپے میں مل رہی ہے۔ فیملی کے لیے اسپیس زیادہ ہے تاہم مینٹیننس کا خرچ قدرے زیادہ آتا ہے۔

ڈائی ہاٹسو کورے (2007 تا 2012) 6.5 سے 9 لاکھ روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔ اس کی مضبوط باڈی اور آٹومیٹک ورژن خریداروں کے لیے پرکشش ہیں۔

سوزوکی بولان (2005 تا 2015) 7 سے 9.5 لاکھ کے درمیان دستیاب ہے۔ یہ گاڑی زیادہ نشستوں کے باعث خاندانی اور کاروباری استعمال کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکنڈ ہینڈ گاڑیاں خریدتے وقت کسی بھی ممکنہ فراڈ سے بچنے کا طریقہ

مارکیٹ کے موجودہ حالات میں دس لاکھ روپے کے بجٹ میں صرف پرانی گاڑیاں ہی آپشن کے طور پر سامنے آتی ہیں۔ مہران اور آلٹو سب سے عام انتخاب ہیں، جبکہ کلٹس فیملی استعمال اور بولان کاروباری مقاصد کے لیے زیادہ موزوں قرار دی جا رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *