وزیرِاعظم شہباز شریف اور مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ، امدادی اقدامات بڑھانے کی ہدایت

وزیرِاعظم شہباز شریف اور مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ، امدادی اقدامات بڑھانے کی ہدایت

وزیرِاعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جمعرات کو صوبہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں، بشمول نارووال اور کرتارپور کا فضائی دورہ کیا، جہاں حالیہ تباہ کن سیلاب نے شدید تباہی مچائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی آبی جارحیت، پاکستان میں ریکارڈ سیلاب، 2 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر، 15 افراد جاں بحق، 2 فوجی جوان بھی شہید

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو و ریلیف آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی موجودہ صورتحال، متاثرہ علاقوں میں مشکلات، اور امدادی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرنے اور نقصانات کو کم کرنے کے لیے جاری کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

فضائی جائزے کے دوران، وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیلاب کی روک تھام اور امدادی کارروائیوں کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے انسانی جانوں کے تحفظ، بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور متاثرہ خاندانوں کی امداد کو اولین ترجیح دینے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:پنڈی بھٹیاں میں سیلاب موٹر وے تک جا پہنچا، کوٹ مومن کےمقام پر شدید سیلابی صورتحال

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھی وزیراعظم کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرینِ سیلاب کی مدد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

یہ دورہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب شدید مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور گھروں، سڑکوں اور زرعی زمینوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *