قادرآباد ہیڈورکس پر پانی کا شدید دباؤ، سیلابی ریلا پوری طاقت اور رفتار سے گزر تے ہوئے پنڈی بھٹیاں موٹر وے تک آن پہنچا ہے اور کوٹ مومن کے مقام پر شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قادرآباد ہیڈورکس پر پانی کا شدید دباؤ، سیلابی ریلا پوری طاقت اور رفتار سے گزر تے ہوئے پنڈی بھٹیاں موٹر وے تک آن پہنچا ہے اور کوٹ مومن کے مقام پر شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قادر آباد ہیڈ ورکس پر پانی کے کٹاؤ سے شکاف پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہےدوسری جانب پانی کے بڑھتے دباؤکو کم کرنے کے لیے دریائے چناب پر منڈی بہاؤ الدین میں دو شگاف ڈالے گے ہیں تاکہ پانی کے بہاؤ کی رفتار کو کم کیا جا سکے پہلا شگاف منڈی بہاؤ الدین اور دوسرا شگاف علی پور چھٹہ کے مقام پر ڈالا گیا ہے۔
اور دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کا دباؤ 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے اور اس وقت چناب نگر، قادر آباد اور پنڈی بھٹیاں کے مقام پر انتہائی اونچے درجےکا سیلاب ہے، اور ہیڈ مرالہ کے مقام پر ہانی کا دباو رات کوکم ہو کر ڈھائی لاکھ کیوسک رہ گیا ہے۔
دوسری جانب پنڈی بھٹیاں میں پانی کے بڑھتے ہوئے پریشر سے کچا گرنا کے مقام پر 200 سے زاید گھر منہدم ہو چکے ہیں۔ اور آج دن میں کوٹ مومن کے مقام پر 7 لاکھ سے زائد کیوسک کا ریلہ گزرے گا۔