فلڈ کنٹرول روم کے مطابق چنیوٹ شہر کے قریب دریائے چناب کے پل پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا ریلہ جاری ہے اورپر پانی کا بہاؤ 7 لاکھ 30 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی امتظامیہ چنیوٹ سٹی کی جانب سے مساجد میں انتباہی اعلانات جاری ہیں اورشہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی جا ری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے اعلانات کروانے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ چنیوٹ کے مختلف علاقوں بالشمول ٹبہ کمانگراں ، مسکین پورہ ، محلہ قصاباں ، محلہ انصاریان سمیت متعدد علاقوں میں فلڈ الرٹ جاری ہے اور شہری علاقوں کو بچانے کے لیے انتظامیہ کا عارضی بند بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر بہاؤ میں اضافہ ، 6 لاکھ 88 ہزار کیوسک ریکارڈ ، انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کی جانب سے چنیوٹ کے قریب پل کو ہر طرح کی ہیوی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔