وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بجلی صارفین کو خصوصی ریلیف فراہم کیا جائے گا، اس سلسلے میں بجلی بلوں کی ادائیگی کے لیے توسیع بھی دی جائے گی تاکہ متاثرہ خاندانوں پر بوجھ کم ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ صارفین 70 فیصد رعایت کے ساتھ بجلی حاصل کر رہے ہیں، بہت سے شہریوں نے سولر پینل نصب کرکے اپنی کھپت کو 200 یونٹ سے کم کیا ہے، جس کے نتیجے میں ان کے لیے بجلی مزید سستی ہو گئی ہے۔
وفاقی وزیر توانائی نے مزید وضاحت کی کہ نیٹ میٹرنگ کے تحت صارفین بجلی پیدا کرکے بیچنے والوں کی حیثیت اختیار کر رہے ہیں، تاہم اس نظام کے باعث تقریباً 4 روپے فی یونٹ کا اضافی بوجھ عوام پر پڑ سکتا ہے۔