سیلاب،جھنگ کو بچانے کیلئے بند میں دھماکے سے شگاف ڈال دیا گیا

سیلاب،جھنگ کو بچانے کیلئے بند میں دھماکے سے شگاف ڈال دیا گیا

پنجاب کے تینوں بڑے دریاؤں میں سیلابی کیفیت برقرار ہے۔ دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے باعث جھنگ اور چنیوٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے رواز پل کے نزدیک بند میں  دھماکے سے شگاف ڈال دیا گیا ہے، چیئرمین پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق  صوبے میں اب تک کم ازکم 20 افراد سیلابی صورتحال کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں زیادہ تر اموات ڈوبنے کی وجہ سے ہوئیں۔

 

لاہور میں چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرصدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں متاثرہ اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب زدہ اضلاع میں اضافی انتظامی افسران تعینات کیے جائیں گے، جبکہ متاثرہ علاقوں کے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے پر غور کیا گیا۔

چیف سیکریٹری نے ہدایت دی کہ   کلینک آن ویلز  کو فوری طور پر متاثرہ اضلاع بھیجا جائے اور دریائی بیلٹ میں آنے والے ننکانہ، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مقامی باشندوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

مزید برآں  اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ دریائے چناب کے پانی کے بڑے ریلے کو مدنظر رکھتے ہوئے جھنگ اور چنیوٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے رواز پل کے قریب بند میں شگاف ڈالا جائے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ پانی کا ایک بڑا سیلابی ریلا جھنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *