ملک میں سونا مسلسل مہنگا ، قیمتوں نے عوام کو چونکا دیا

ملک میں سونا مسلسل مہنگا ، قیمتوں نے عوام کو چونکا دیا

سونا خریدنا اب آسان نہیں رہا ، پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھاؤ 1200 روپے بڑھا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ63 ہزار700 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے اضافے سے 3لاکھ11ہزار814 روپے ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 3411 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کبھی کمی اور کبھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور کچھ بین الاقوامی فنانشل ادارے رواں سال اس قیمتی دھات کے نرخ مزید بڑھنے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔

دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے،بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے اور جیولری برآمد کنندگان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط، بڑا مطالبہ کردیا

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

اسی وجہ سے مرکزی بینک سونے کے بڑے ذخیرہ کار ہیں، جو تاریخ میں کان کُنی کے ذریعے نکالے گئے مجموعی سونے کا تقریباً پانچواں حصہ رکھتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *