صدرِ مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی کا آزاد ڈیجیٹل ہیڈ آفس کا دورہ، ڈیجیٹل میڈیا کے کردار کو سراہا

صدرِ مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی کا آزاد ڈیجیٹل ہیڈ آفس کا دورہ، ڈیجیٹل میڈیا کے کردار کو سراہا

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے ہفتے کے روز آزاد ڈیجیٹل کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے میں کام کرنے والے صحافیوں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔

دورے کے دوران مرتضیٰ سولنگی نے ڈیجیٹل میڈیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ موجودہ دور میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نہ صرف معلومات کی تیز تر ترسیل کا ذریعہ ہیں بلکہ رائے عامہ تشکیل دینے میں بھی بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے آزاد ڈیجیٹل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم نظریۂ پاکستان کے فروغ اور مثبت صحافت کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ادارے ملک کے بیانیے کو درست سمت دینے اور نوجوانوں کو حقائق پر مبنی معلومات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’انڈیا آئندہ دو تین ماہ میں دوبارہ حملہ کر سکتا ہے‘: مرتضی سولنگی

مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ حکومت اظہارِ رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو سچائی، شفافیت اور ذمہ دار صحافت کو فروغ دیں۔

اس موقع پر آزاد ڈیجیٹل کی انتظامیہ نے ادارے کے مقاصد، مستقبل کے منصوبوں اور عوام تک بروقت اور مستند خبریں پہنچانے کے عزم سے متعلق بریفنگ دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *