ڈرائیونگ لائسنس کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

ڈرائیونگ لائسنس کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے اعلان کیا ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کے لیے ایک ہی دن میں لائسنس کے اجرا کی سہولت جاری رہے گی۔

پنجاب میں موٹرسائیکل سواروں کو ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر لائسنس فراہم کرنے کے منصوبے کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ اس دوران صوبے بھر میں 29 لاکھ 60 ہزار سے زائد ریگولر لائسنس جاری کیے گئے، جن میں 14 ہزار سے زائد خواتین اور 100 سے زیادہ خواجہ سرا شامل ہیں۔

یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کو لائسنس کے حصول میں اتنی بڑی سہولت دی جا رہی ہے، جس کے تحت لرنر اور ریگولر دونوں لائسنس ایک ہی دن میں جاری کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھی: موٹر سائیکل اور چھوٹی بڑی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کے حوالے سے نئی حکمت عملی سامنے آ گئی

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا کہ 29 لاکھ سے زائد موٹرسائیکل سواروں کا لائسنس حاصل کرنا خوش آئند ہے، اور اس اقدام سے سڑک حادثات میں کمی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لائسنس کے حصول سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *