سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔
شارجہ کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 207 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم 20 اوورز میں 176 رنز بنا سکی اور 8 وکٹیں گنوا بیٹھے، یوں پاکستان نے 31 رنز سے میچ جیت لیا۔
بولنگ میں حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں، سلمان مرزا اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، یو اے ای کی جانب سے آصف خان نے 77 رنز بنا کر بہترین بلے باز کا کردار ادا کیا۔
پاکستان کی جانب صائم ایوب نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 69 رنز بنائے اور نمایاں رہے جبکہ حسن نواز نے 26 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم کے چھ کھلاڑی ڈبل فگر تک بھی نہیں پہنچ سکے۔
یو اے ای کی جانب سے جنید صدیقی اور صغیر خان نے تین تین وکٹیں حاصل کر کے بہترین کارکردگی دکھائی جبکہ حیدر علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔